لاہور( این این آئی )پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے دو سال مکمل ہو گئے ۔27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے 2 لڑاکا طیاروں کو گرا کر ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا ،پاک فضائیہ
نے اس کامیابی کو ’’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘‘کا نام دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا گیا تھا۔بھارت نے 26فروری 2019 کو بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں گھسے لیکن شاہینوں سے بچنے کے لیے اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے جس سے چند درختوں کو نقصان پہنچا۔ اگلے ہی دن پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔27 فروری کو بھارتی ائیر فورس کے طیارے نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کے طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں