ہم سینیٹ کی 12میں سے 9نشستیں حاصل کر لیں گے، حکومتی اتحادی جماعت نے بڑی یقین دہانی کر ادی، پی ٹی آئی سے اپنا امیدوار دستبردار کروانے کا مطالبہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو پیشک کی ہے کہ اگر بلوچستان سے پی ٹی آئی امیدوار دستبردار ہو جائے تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں نکالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی

دستبرداری کی درخواست کردی ، بی اے پی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ظہور آغا کو ہمارے امیدوار کے حق میں دستبردار کرائے ، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم سینیٹ کی 12 میں سے 9 نشستیں جیت سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں سینیٹر احمد خان، نصیب اللہ بازئی، احسان ریکی اور اسرار ترین پر مشتمل پارلیمانی وفد کی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی سے ملاقات ہوئی ، جس میں بی اے پی نے پاکستان تحریک انصاف سے بلوچستان میں نامزد امیدوار کی دستبرداری کی باضابطہ درخواست کی۔ذرائع کے مطابق اپنی اتحادی جماعت کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر مشاورت کے لیے حکمران جماعت پی ٹی آئی نے قاسم سوری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی جب کہ سینیٹ امیدوار دستبرداری سے متعلق جلد دوبارہ کوئٹہ میں مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے بتایا کہ پی ٹی آئی سےملاقات میں سینیٹ انتخابات پربات چیت کی گئی ، ہمارے مذاکرات بڑے مثبت رہے ، کیوں کہ ہم مرکزمیں اتحادی ہیں ، پی ٹی آئی نےمشاورت کیلئے قاسم سوری کی قیادت میں کمیٹی بنائی ہے ، کل کوئٹہ میں مذاکرات ہوں گے، امید ہے بات چیت کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا ہم اسی لئے آئے ہیں کہ یارمحمدرند اپناامیدوارواپس لیں ، ہم کسی فرد سےنہیں پی ٹی آئی سے بات کریں گے، بات چیت کے بعد ہم اپنےامیدواروں کےناموں کااعلان کریں گے، بی اےپی کل وزیراعلیٰ کی قیادت میں مذاکرات میں حصہ لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close