لاہور(پی این آئی)سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب میں خواتین کی نشستوں پر دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ہیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ
مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد خواتین کی 2 نشستوں کے لیے کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی امیدوار عملی طور پر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے سیدعلی ظفر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے سعود مجید نےکاغذات نامزدگی واپس لے لی ہیں جس کے بعد اس نشست کے لیے بھی کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں