حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت

پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی اور انہیں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔نیب نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ حمزہ شہباز کے اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے اور ان کے خلاف جلد ہی فیصلہ ہو جائیگا ،حمزہ شہباز کی ضمانت منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں منظور کی گئی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی ادائیگی کے بعد حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ یاد رہے کہ حمزہ شہبازشریف ایک سال اور آٹھ ماہ سے جیل میں ہیں تاہم اب انہیں رہائی مل گئی ہے۔ایم کیوایم کے بڑے رہنما کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا گیاکراچی(آئی این پی ) ایم کیوایم رہنما رف صدیقی سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رف صدیقی کی کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا اور رف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئینا اہل قرار دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی قابلیت کے باعث نااہل قرار دیا، گذشتہ روز عدالت میں رف صدیقی نے موقف میں اپنایا تھا کہ میری تعلیم سینیٹ الیکشن پرپورا اترتی ہے، پہلیبی ایدو سال کاتھا، اب اگربی اے چار سال کاہوگیاتومیراکیاقصور۔ رف صدیقی کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کامستقبل میرے کیس سے جڑاہے ، جنہوں

نے2سال کابی ایک ان کاکیاقصور، جنہوں نے کے جی ون،کے جی ٹونہیں کیاپھرکیاکریں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close