وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا پہنچنے پر شاندار استقبال

کولمبو (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا آمد پر شانداراستقبال کیا گیا اور توپوں کی سلامی پیش کی گئی، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلادورہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق کولمبو پہنچنے پر سری لنکن ہم منصب نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم پاکستان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، جس میں عمران خان کو توپوں کی سلامی دی گئی۔استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی اور وزیراعظم عمران خان کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا جبکہ سری لنکن فوج کے دستوں نے بھی وزیراعظم کو سلامی دی۔وزیراعظم کی آمد پر کولمبو ایئر پورٹ پر ویلکم وزیراعظم عمران خان کے بورڈ جبکہ کولمبو کی شاہراہ پرپاکستان کےپرچم آویزاں تھے، منصب سنبھالنے کے بعدعمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close