کل بھی تحریک انصاف کیساتھ تھا آج بھی تحریک انصاف کیساتھ ہوں جہانگیر ترین نے یوسف رضا گیلانی سے رابطوں کی خبروں پر بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف کے لیے میں

نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیںجبکہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کیلئے جہانگیرترین سے ملاقات کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close