اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس بنچ کی تشکیل کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،کیس کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کے سپرد کردیاگیا۔ٹی وی کے مطابقسپریم کورٹ نے 10 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا،بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطابندیال
نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا،فیصلہ پانچ ایک سے سنایاگیا ہے،چھ رکنی لارجر بنچ میں شامل جسٹس منظور نے فیصلے سے اختلاف کیا، جسٹس منظور احمد ملک اختلافی نوٹ لکھیں گے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے ،چیف جسٹس چاہیں تو درخواستوں پر لارجر بنچ بنا سکتے ہیں ۔عدالت نے کہاکہ فیصلہ لکھنے والے جج سروس میں ہوں توبنچ میں شامل ہونا ضروری ہے،عام طور پرکیس کا فیصلہ دینے والا بنچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے،نظرثانی بنچ میں فیصلہ تحریر کرنےو الا جج لازمی شامل ہوتا ہے ،عدالت نے کہاکہ فیصلہ تحریر کرنے والا جج دستیاب نہ ہو تو حکمنامے سے متفق جج شامل ہوتاہے،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں نمٹا دیں اورلارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں