مریم نواز نے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ذیشان کو سیدھی گولیاں مارکرشہید کیا گیا اور اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے اندر کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے عملے کو ہی چوری کرلیا گیا، پورے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب

کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی، ایک سیٹ کیلئے نوجوان کی جان لے لی گئی، سیدھی گولیاں مار کر نوجوان کو ہلاک کردیاانہوں نے ایک بیٹے کی جان لے لی اور دوسرے بیٹے کو حوالات میں بند کیا ہوا ہے، ذیشان کی جان گئی اور اسی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close