نامور سینئر اینکر پرسن مہر بخاری معروف نجی ٹی وی کا حصہ بن گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور صحافی اور اینکر پرسن مہر بخاری نجی ٹی وی ہم نیوز کا حصہ بن گئیں۔ مہر بخاری بہت جلد ہم نیوز کی اسکرین پر کرنٹ افیئرز کے پروگرام میں بطور اینکر پرسن اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔مہر بخاری کو قومی اور عالمی حالات حاضرہ کے حوالے سے منفرد تجزیے کے باعث

بہترین نقادوں اور ٹھوس مؤقف رکھنے والے صحافیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔مہر بخاری صحافتی میدان میں گذشتہ دو دہائیوں سے بھروسے اور اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ مہر بخاری پاکستان کے ٹاپ نیوز چینلز کے ساتھ وابستہ رہ چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close