ضمنی انتخابات ، ڈسکہ کی عوام نےاپنا فیصلہ سنا دیا ، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے، ڈسکہ کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ووٹ کو عزت دیں اور نتائج قبول کریں۔دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر

مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ کیلبری کوئین ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، جس نے سراپا جھوٹ دیکھنا ہو وہ محترمہ کو دیکھ لے، واضح شکست نظر آنے کے بعد مریم اور انکے حواری سرِ شام ہی دھاندلی کا رونا رونے لگ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close