پرویز خٹک غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں لیاقت خٹک نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا کھل کر جواب دیدیا

نوشہرہ (پی این آئی)نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کی حمایت میں وزارت سے ہاتھ دھونے والے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے اپنے خلاف الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں ۔لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں

بتائی گئی، وزیراعظم سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی، وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ان کو الیکشن نتائج کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے،میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔حکومتی حلقوں میں کھلبلی کا دعویٰ، یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار ہیں، مولانا فضل الرحمان نے بھی تسلیم کر لیااسلام آباد (آئی این پی ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، گیلانی کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ،معرکہ سرکریں گے۔ اسلام آباد میں پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوسف گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف رضا وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت سب چیزیں اتنی مہنگی ہو چکیں کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی، عوام ڈھائی سال سے شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں، پی ڈی ایم نیمجھیٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close