ڈسکہ میں ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا شخص لیگی رہنما نکلا

اسلام آباد (پی این آئی) این اے 75 ڈسکہ کے نتیجے کا اعلان کرنے سے روک دیاگیا ہے، ن لیگ کی نائب صدر نے یہاں پر ووٹ چوری کا الزام بھی عائد کیا اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ لیکن جب ویڈیو سامنے آئی تو وہ شخص ن لیگ کا پی پی 52 سے ایم پی اے کا امیدوار نکلا۔ مریم نواز کی جانب

سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک ایک شخص کو لوگوں نے ووٹوں سے بھرے تھیلے کے ساتھ پکڑا ہوا ہے اور وہ اسے لے کر جا رہے ہیں۔ اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ بھی ووٹ چوری میں برابر کی شریک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close