خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کتنی تنخواہ پر تعینات کر دیا گیا ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کئے جارہے ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کر دیا گیاہے تاہم فی الحال اس کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی، تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کرنے سے متعلق نجی ٹی وی کے مبینہ سکرین

شاٹس کو پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحرکامران اور ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ کی جانب سے بھی شیئر کیا گیاہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوآرڈی نیٹر تعینات کیا گیاہے اور ان کی تنخواہ 8 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے ۔ اس معاملے پر ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ بھی میدان میں آئی اور انہوں نے ٹویٹر پر سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کو ساڑھے آٹھ لاکھ تنخواہ پرایچ ای سی میں تعینات کر دیا گیا، کون کہتا ہے نیازی نوکریاں نہیں دے رہا،وہ دے رہا ہے مگر اپنے ٹبر کو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close