ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی، عوام نے دھاندلی سے مسلط شدہ نااہل حکومت کو مسترد کردیا، ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد نواز شریف کا ردِ عمل آگیا

ڈسکہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی، عوام نے دھاندلی سے مسلط شدہ نااہل حکومت کو مسترد کردیا، وہ دن دور نہیں جب عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے

گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اللہ کے فضل سے تمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔عوام نے دھاندلی کے ذریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کو مسترد کردیا ہے، وہ دن دور نہیں جب غربت بیروزگاری مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دےگا۔ انشااللہ، دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی ہے، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے، دھاندلی پلان میں پولیس بھی ملوث ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پی ٹی آئی رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے۔ ووٹوں کا تھیلا کھلا ہوا تھا، عطا تارڑ اور لیگی عادل چٹھہ نے دھاندلی کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ ویڈیو میں کارکنان پوچھ رہے ہیں کہ جعلی ووٹوں کا بیگ کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں، ہم نے آپ کی پوری جاسوسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی۔مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے چہرے نا صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے، الحمدُ للّٰہ! ن لیگ کے رہنماء خرم دستگیر نے کہا کہ وزیرآباد ورچوئل یونیورسٹی پولنگ اسٹیشن پر 600 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جبکہ بیلٹ بکس سے 900 ووٹ نکلے۔ مسلم لیگ ن پولنگ ایجنٹ نے 300 جعلی ووٹ پکڑ لئے۔ اسی طرح وزیرآباد ضمنی انتخاب میں دھونکل پولنگ سٹیشن پر ایس ایچ او عبیداللہ پریذائیڈنگ افسر سے 300 ووٹ چھینتے ہوئے پکڑے گئے، جبکہ رینجرز نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close