سیالکوٹ(پی این آئی )این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے،ان پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ روک دی گئی۔ فائرنگ کے واقعات میں2افرادجاں بحق جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی
چار خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی کے این اے 75 ڈسکہ اوراین اے 45 کرم میں پولنگ جاری ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے پی پی 51 وزیر آباد اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی شہری حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے امیدوار مدمقابل ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئے ہیں۔ این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد مد مقابل ہیں جب کہ پی پی 51 وزیر آباد میں ن لیگ کی طلعت منظور اور پی ٹی آئی کے چودھری یوسف میں مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں پی ٹی آئی رہنما فخر زمان اور جے یو آئی ایف کے ملک جمیل آمنے سامنے ہیں۔۔ پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگی رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے عمر کاکا خیل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں