جہانگیر ترین کی حفیظ شیخ کی جیت کیلئے کوشش ، وفاقی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات کی بنیاد پر اسلام آباد سے حفیظ شیخ کی جیت کیلئے کوشاں ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسلام آباد کی سیٹ حفیظ شیخ جیتیں گے اور جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات ہیں،

وہ بھی حفیظ شیخ کی جیت کیلیے کوشش کررہے ہیں، پارٹی کیساتھ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں آج بھی ہیں ،این ار او اپوزیشن مانگ رہی ہے جہانگیر ترین اپوزیشن کا حصہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ عوام سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کے قائل ہیں،پیسے کی سیاست کے خاتمے تک شفافیت نہیں آ سکتی،سینیٹ میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے،ضمنی الیکشن میں آنے والے نتائج کو کھلے دل سے قبول کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایسی جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت چاہتی ہے،ملک میں شفافیت تب آئے گی جب عوام کی ترجمانی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ انتخابات منڈی بن جاتی ہے،ویڈیوز سامنے آرہی ہیں اب بھی خرید و فروخت ہورہی ہے،سینیٹ میں متناسب نمائندگی ہونی چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ضرور پتا چلنا چاہیے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا،بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ بھی اس طرف مائل ہو رہے ہیں،اپوزیشن والے سمجھیں کہ ہم سینیٹ کے اندر انتخابات کی بات کر رہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب الگ مسئلہ ہے،میثاق جمہوریت خود ن لیگ اور پی پی پی نے کیا تھا،ہماری کے میں اکثریت ہے اور صوبوں میں بھی سیٹیں لیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی جماعت ہوتے ہوئے اپنے وسائل سے استفادہ کر کے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتے ہیںلیکن ہم اس روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم نے ویڈیو میں دیکھا کہ ثبوت کیا ہیں،پاکستان تحریک انصاف نے خریدو فروخت پر اپنے 20 ارکان کو نکال دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013 سے عمران خان شفافیت کی بات کر رہے ہیں،اسلام آباد کی سیٹ حفیظ شیخ جیتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں،الیکشن سے پہلے خریدو فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کا ہماری پارٹی سے گہرا تعلق تھا،جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات ہیں وہ بھی حفیظ شیخ کیلئے کوشش کررہے ہیں،پارٹی کیساتھ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں آج بھی ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری رہنمائی کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں