تحریک انصاف نے ٹکٹ واپس لیا ،پی ٹی آئی اہم ترین رہنما کو کس پارٹی نے اپنا امیدوار بنا لیا، کامیابی کے امکانات روشن

اسلام آ باد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کیلئے یہ بات سبکی کا باعث بن گئی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج پر بلوچستان سے جس امیدوار عبد القادر سے سینٹ کا ٹکٹ واپس لیاتھا اسے اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنا امیدوار بنالیا ہے۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عبد القادر کی

حمایت کا اعلان کردیا ہےجس سے ان کی کا میابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر عبد القادر کا ردعمل بھی آگیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے اس فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان پر میری جان بھی قربان ہو میں ان کے ساتھ تھا ہوں اورہمیشہ رہوں گا ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کارکنوں کی آواز سن لی، پی ٹی آئی نے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی تصدیق کر دی، شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بلوچستان سے ظہور آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جب کہ عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے جس کے بعد پارٹی کو انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لینا پڑ اتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close