وزیراعظم عمران خان کا اپنی ہی پارٹی قیادت کو بڑا سرپرائز، خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست سینیٹ کے میدان میں آگئیں

لاہور، اسلام آباد(پی این آئی)خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان سینیٹ کے میدان میں آگئیں، الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم نے سرپرائز دے دیا۔ اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں کاغذات آخری وقت میں جمع کروائے۔واضح رہے کہ کاغذات انہوں نے ذاتی حیثیت میں جمع کروانے کی بجائے اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروائے ۔ فرحت شہزادی کے سینیٹ میں کاغذات جمع کروانے سے پی ٹی آئی قیادت بھی بے خبر رہی۔الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی۔ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کا نام لسٹ میں شامل، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 21 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، خواتین کی دو نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کئے تھے، دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ”غیرتمند مسلمان” لکھنے میں مدد کی تھی۔ 2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close