اسلام آباد (این این آئی/آن لائن)تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگادیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے
معیار پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے امیدوار نامزد کرنے کے بعد عمران خان سخت پریشانی کا شکار ہیں،پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کو سرپرائز دیتی رہے گی، پی ڈی ایم متحد اور پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے نیر بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواران پر پارٹی کے اپنے ہی ارکان نے نے اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں حفیظ شیخ سمیت دیگر پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے افراد کو امیدوار نامزد کرنے سے تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔جاری ایک بیان میں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیراشوٹرز کو ٹکٹ دینے سے تحریک انصاف کے ارکان باغی ہو چکے ہیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے طنزیہ کہا کہ سرکاری پارٹی کے سربراہ عمران خان کے نامزد کردہ امیدواران کو پارٹی کے سینیئر رہنمائ جانتے تک نہیں اور تحریک انصاف کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ راتوں رات “تبدیلی اپنانے” والوں کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں