اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ مہنگا پڑنے لگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کی ہڑتال کا معاملے میں وکلا پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ کیسوں میں وکیلوں کی عدم پیشی پر عدالتیں درخواستیں خارج کرنے لگی گئیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے منگل کو تین مقدمات وکلاء کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی۔پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔دوسری جانب آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں