اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔24 نیوز کے مطابق شکور شاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے میری خدمات کا صلہ نہیں مل سکا ،پارٹی کا رکنوں کو چھو ڑ کر وڈیروں اور منظور نظرشخصیا ت کو نوا زا جا رہا ہے۔ فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی
چھوڑ دونگااور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔یا درہے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی سینٹ کیلئے پارٹی امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے ،دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین بھی سینٹ کی ٹکٹوں کے معاملے پر اختلافات ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی طارق آفاق نے کہا کہ سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان اور پرویزخٹک میں اختلافات تھے۔پرویزخٹک اپنے قریبی ساتھی دلروز کے لیے ٹکٹ لینے پر بضد تھے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ دینے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نے رات گئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے واک آئوٹ بھی کیا۔دوسری جانب صحافی عمار مسعود نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک طرف فیصل واوڈا کو سینٹ میں ٹکٹ تو دوسری طرف پرویز خٹک ایک اور امیر زادے سابق وائس چیئرمین خیبر پختونخواہ فیصل سلیم کو ٹکٹ دلوانے کے لیے متحرک تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فیصل سلیم کوایف آئی اے غیر قانونی کاروبار میں کئی مرتبہ طلب کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں