غریب کی آمدنی سے اپنے گھر کا ایک ہفتے کا بجٹ بنا کر دکھائیں، وزیراعظم کو بڑا چیلنج کر دیا گیا

کراچی(آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم اور تمام وزراء اعلیٰ کو چیلنج کرتا ہوں کہ غریب کی آمدنی سے اپنے گھر کا ایک ہفتے کا بجٹ بنا کر دکھائیں۔آج بجلی چاہیے تو جنریٹر ، گیس چاہیے تو سیلنڈر، تعلیم چاہیے تو پرائیویٹ اسکول اور علاج تو پرائیویٹ اسپتال کے علاؤہ چارا نہیں۔ آج قوم جتنی مایوس ہے اتنی کبھی نہیں تھی۔ سابقہ اور موجودہ حکمران کرپشن، نااہلی اور اقربا پروری میں ایک ہی تھال کے چٹے بٹے نکلے۔

ہمارے ناقدین دیکھ لیں کہ آج پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک کی واحد نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔ آج پی ایس پی کی کوششوں نے پختونوں اور مہاجروں کے درمیان نفرت کی بتوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا ہے۔ آج کراچی سے کشمور اور کشمیر سے گلگت بلتستان تک لوگ ہمارے فلسفے سے اس لیے جڑتے جارہے ہیں کہ وہ جان گئے ہیں کہ کام کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہے۔ سیاست میری روزی روٹی نہیں، اگر آج ہمارے علاؤہ کوئی اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرسکتا ہوتا تو ہم سیاست میں نا آتے، ہمارے علاؤہ پاکستان کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ اس شہر کو بنانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام گلی، محلوں تک عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نچلی ترین سطح تک بااختیار ہوں۔ پاکستان میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس میں سب سے اہم انتخابی اصلاحات، بلدیاتی نظام، اٹھارویں ترمیم اور پی ایف سی ایوارڈ کے اجرائ￿ سے متعلق قانون سازی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی وہ پہلی سیاسی جماعت ہے جو پی ایف سی کے اجرائ￿ کے لیے پہلے دن سے کوشش کررہی ہے، پاک سر زمین پارٹی متنازع مردم شْماری کے معاملے پر ہر حد سے گزر جانے کو تیار ہے, 70 سالوں سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں رنگ، نسل زبان کی بنیاد پر بانٹ دیا گیا۔ ہم قومیتوں کی بنیاد پر بٹ گئے، ہر کسی کو اس کی قومیت کے نام پر سبز باغ دکھائے گئے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ہر انتخاب سے پہلے بنگالیوں سے بلند و بانگ وعدے کیے لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی وہ انہیں پہچانتے بھی نہیں، راتوں رات لاکھوں بنگالیوں کے شناختی کارڈ بند کر دیئے گئے جس سے لاکھوں بنگالی بے روزگار ہوگئے، حکمران امیر سے امیر ترین ہوتے جا رہے ہیں،غریب مزید غریب ترین ہوتے جا رہے ہیں،پہلے بچوں کو اسکول میں تعلیم مل جاتی تھی، اسپتالوں میں علاج ہو جاتا تھا، سڑکیں اتنی بری نہیں تھیں پہلے لوگ تین وقت کھانے کی کشمکش میں ہوتے تھے آج مہنگائی کا بم گر گیا لیکن عوام کی آمدنی نہیں بڑھی، اس کا حل ہمیں خود ڈھونڈنا ہوگا، کیماڑی ڈسٹرکٹ میں آخری کام بھی میرا ہی کیا ہوا ہے۔ مبارک ولیج تک 75 گوٹھوں کو جوڑنے والی سڑک اللہ نے مجھ سے بنوائی، جزیروں تک سمندر میں لائنیں ڈال کر ہم نے پانی پہنچایا، لیاری ایکسپریس وے میں 60 لاکھ گیلن پانی کی لائن بنا کر

لیاری کو پانی پہنچایا،مبارک ولیج سے حب تک جنگل میں سڑک بنائی۔مختلف لوگوں نے مختلف قومیتوں کے نام پ سیاست کر لی سب ناکام ہو گئے۔ ہمارے حکمرانوں نے ووٹ لینے کیلئے اس امت کو آپس میں لڑوایا ہے۔ہم قومیتوں میں بٹ گئے اور تقسیم کی وجہ سے اللہ تعالی نے ہم سے ہماری نعمتیں چھین لیں ہمیں توبہ کر کے ایک دوسرے کو گلے لگانا ہوگا۔مل کر حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ کسی بھی زبان بولنے والے کا مسئلہ ہو وہ ہمارا مسئلہ ہے۔

کامیابی پاک سرزمین پارٹی کا مقدر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سرزمین پارٹی کے ڈسٹرکٹ آفس کیماڑی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پختونوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی دیگر مرکزی رہنماؤں سمیت اہل علاقہ، مختلف برادریوں کے عمائدین، ڈسٹرکٹ کیماڑی کی تاجر انجمنوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج میرا دشمن بھی مجھ پر ان تمام تر کاموں کے ساتھ مجھ پر ایک روپیہ حرام کا الزام نہیں لگا سکتااگر کوئی حرام کمانے کا الزام لگائے گا تو ثابت نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر اور ممبر نیشنل کونسل ہمایوں عثمان راجپوت کا تقریب کے شرکائ￿ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے تبدیلی کی امید تھی لیکن انہوں نے مایوس کیا ۔اب سب قومیتوں کے بلاتفریق لیڈر سید مصطفیٰ کمال ہیں،عوام ان کے پیچھے

سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی ہے، پی ایس پی کے کارکنان ملکی دفاعی لائن کا حصہ ہیں، پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل ایڈوکیٹ عمران ترین نے کہا کہ سید مصطفیٰ کمال نے مختلف قومیتوں کے درمیان ایک برج کا کردار ادا کیا،آج کراچی کی رونقیں بحال ہونے کا کریڈٹ سید مصطفی کمال کو جاتا ہے،کراچی اور پورے پاکستان کو صرف بچایا ہی نہیں سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں بنا کر بھی دکھائیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے

جنرل سیکرٹری امتیاز اکبر نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی سب کی جماعت ہے، اس میں کوئی فرقہ واریت یا لسانیت نہیں اس پلیٹ فارم پر سب متحد ہو کر مسائل کے حل کے لیے بلاتفریق جدوجہد کر رہے ہیں،پاک سرزمین پارٹی ملک میں انقلاب برپا کرے گی جس میں کسی کی شکست نہیں سب کی جیت ہوگی،سید مصطفیٰ کمال نے مختلف قومیتوں کو جوڑ دیا،کراچی شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے سید مصطفیٰ کمال نے اہم سیاسی کردار ادا کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے نائب صدر فیاض احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے لوگ سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں متحد ہیں،عوام سید مصطفیٰ کمال کے کارناموں کو بھولے نہیں ہیں۔پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close