وزیر تعلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلا م آباد (پی این آئی )وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔مراد راس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر دیے گئے ایک پیغام میں تحریر کیا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جتنے لوگوں نے مجھ سے ملاقات کی وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائیں۔نجی ٹی وی ہم کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری کورونا ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں۔ مارچ میں ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close