حکومت کا 18 محکموں کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، محروم رہنے والے محکموں میں کون کون شامل؟

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے 18 محکموں کی تنخواہوں میں 25 فیصد مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں 3 لاکھ 26 ہزار745 ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہیں کیا جائیگا،ایکسٹرا الاؤنسز لینے والے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

نہیں ہو گا اس فیصلے کے بعد ایوان صدر، وزیر اعظم سیکریٹریٹ ،سینٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایف بی آر ،شعبہ صحت،نیب،اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی پولیس کے ملازمین بھی تنخواہوں میں اضافہ سے محروم رہیں گے۔موٹروے پولیس،ائیرپورٹ سکیورٹی فورس،انٹیلی جنس بیورو،آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی۔ اسی طرح لاء اینڈ جسٹس کمیشن،پارلیمانی افیئر ڈویژن اور اسلام آباد ماڈل پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔دوسری جانب 2 لاکھ 96 ہزار470 ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اہڈہاک اضافے سے قومی خزانے پر 21ارب سالانہ کا اضافی بوجھ پڑیگا۔حکام کے مطابق ایسے ملازمین جن کوپہلے ہی 100فیصد اہڈہاک ریلیف مل رہا ان کو موجودہ اضافہ نہیں ملے گا،موجودہ اضافہ ان ملازمین کے لیے ہو گا جن کو بنیادی تنخواہ کے برابر اضافی تنخواہ یا پرفارمنس الاؤنس نہیں مل رہا۔حکام کے مطابق متعددوفاقی اداروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا تین سو فیصد تک الاؤنس کی مد میں دیا جا رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ایڈہاک ریلیف دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ پاک فوج بھرپور ایکشن میں آگئی، دشمن کو خوفزدہ کر دیا راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کی

تھرکے ریگستان میں روائتی جنگی مہارتوں پرمبنی ”جیدرالحدید“ مشقیں جاری ہیں، جیدر الحدید کا مطلب ”سیسہ پلائی دیوار“ ہے، مشقوں کا مقصد صحرا میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے،ان مشقوں میں جنگی اور تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کور کے زیراہتمام ”جیدرالحدید“ صحرا میں جاری ہیں، جیدر الحدید کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔پاک فوج کی یہ مشقیں تھرکے ریگستان میں 28 جنوری سے شروع ہوئیں اور 28 فروری تک جاری رہیں گی۔ صحرا کے سخت اور جغرافیائی ماحول تربیتی مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں کا مقصد صحرا میں دفاعی حکمت عملی کو جانچنا ہے،4 ہفتے پر محیط مشقوں میں دفاعی حکمت عملی کے تحت ڈرلز کی جا رہی ہیں۔ مشقیں چھور کے علاقے سے 74 کلومیٹر دور روائتی آپریشن کے تحت جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close