اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے
اگست تک لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خودحصہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔ ذرایع نے بتایا کہ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔ اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دیدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینگروززہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری آلودگی سے بچانے کاسبب بنتے ہیں۔ پنجاب، کیپی اور بلوچستان زیتون کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور جی بی میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔۔۔۔ ہفتے میں 6 دن انصاف ملے گا، صوبہ بھر کی تمام ضلعی عدالتوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی ختم کر دی گئی کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان بھر کی تمام ضلعی عدالتوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی ختم کر دی گئی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کی ہدایت کی روشنی میں بلوچستان بھر کی تمام ضلعی عدالتوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ نئے اوقات کار کے مطابق عدالتیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے
سہہ پہر تین بجے تک اور جمعہ کو صبح 8 بجے تا دوپہر ایک بجے تک فرائض انجام دیتی رہیں گی نئے اوقات کار یکم مارچ2021سے نافذ العمل ہونگے۔۔۔سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی رہنما رحمٰن ملک نے اپنا ردِعمل دیدیا، کیا کہا گیا؟اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ،پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حیران کن طور پر پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک کا نام شامل نہیں ہے جس پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سینیٹررحمان ملک کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ دینا پارٹی کا صوابدیدی اختیار ہے، درخواست دہندگان کا حق نہیں ہے، سینیٹ ٹکٹ دینے کے سلسلے میں پارٹی کے فیصلے کا احترام اور کھلے دل سے خیرمقدم کرتا ہوں،قیادت اور ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کو ٹکٹ سے نوازا گیا ہے، سینیٹ کے لئے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی میرا سب سے بڑا عہدہ ہے، مجھے پارٹی اور پارٹی فیملی پر فخر ہے،ہر مشکل دور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ قیادت کیساتھ کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہونگا۔ سینیٹر رحمان ملک کا
کہنا تھا کہ میڈیا کے کچھ لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر چلنی والی پروپیگنڈہ و من گھڑت خبروں کی مذمت اور تردید کرتا ہوں،من گھڑت اور بےبنیاد خبروں کے ذریعے کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا پیمرا اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی ہے،میرے قانونی مشیران من گھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں