اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ اورچیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشترتحریک انصاف میں شامل ،نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، حفیظ شیخ اور ثانیہ نشتر کوسینیٹ میں لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اوردونوں کو سینٹ میں لانے کیلئے پارٹی ٹکٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔جس پر حفیظ شیخ اور ثانیہ نشتر بھی
وزیراعظم عمران خان کے کارواں کا حصہ بن گئے،دونوں نے باقاعدہ پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا ہے ۔دریں اثنا وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے،اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے، اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہے کہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے، قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے امیداور کو کامیاب کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں