اسلام آباد(پی این آئی)30ماہ کی تاخیر کے بعد موٹر وے کا مغربی کوریڈور آئندہ جون میں فعال ہو جائے گا ۔یہ ترنول راولپنڈی ایم ون ہکلا سے یارک ( ڈیرہ اسماعیل خان ) پر محیط ہے ۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق چار لین پر مشتمل 292.50کلو
میٹرز طویل اس راستے پر 81 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ 122ارب روپے لاگت سے اس پراجیکٹ میں 12انٹر چینجز ہیں جو ڈیرہ اسماعیل خان کو کوئٹہ سے ملاتا ہے ۔اس پرکام مکمل ہو چکا ہے ۔ اس پراجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کے لئے اسے پانچ پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ۔موٹر وے سی پیک کا حصہ نہیں ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اس منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہو گیا تھا ۔ اس پر ترقیاتی کام 2018 میں مکمل ہو نا تھا ۔اس موٹر وے کی تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل، خان اور اسلام آباد کے درمیان سفر کا وقت اڑھائی گھنٹے کم ہو جائے گا ۔اس وقت سفر میں 5 گھنٹے لگ جا تے ہیں۔ مغربی کوریڈور کا دوسرا مرحلہ یارک۔ژوب۔کوئٹہ540 کلو میٹرز طویل ہے جس کی تکمیل کے بعد اسلام آباد سے کوئٹہ تک کا فاصلہ 840 کلو میٹرز اور سفر کا دورانیہ 8 گھنٹے رہ جائے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں