اسلام آباد(پی این آئی) ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں مگر وہ ہمارے امیدوار نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
آئی) کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔۔۔۔ن لیگ کے رہنما عطاللہ تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے رہا کر دیا، گرفتار ہی نہیں کیا گیا، وہ زبردستی پولیس گاڑی میں بیٹھے، پولیس کا مؤقفڈسکہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعے کو بتایا ہے کہ عطا تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو پولیس نے کوئی وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا۔ مسلم لیگ نکی حلقہ این اے 75 سے قومی اسمبلی کی امیدوار نوشین افتخار نے کہا کہ ہماری الیکشن کیمپین کے دوران پولیس نے عطا اللہ تاڑر اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کیا۔تاہم کال کے دوران ہی ان کو اطلاع دی گئی کہ پولیس نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس نے رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر فیاج الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے مسلح کارکنوں کو مقامی
پولیس کے چیک کیا اس دوران عطاللہ تارڑ زبردستی پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور اس کی ویڈیو بنا لی گئی کہ وہ پولیس کی گاڑی میں ہیں۔۔۔نوشین افتخار نے بھی عطا تاڑر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پولیس ہماری کیمپین روکنے کے لیےاوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے۔ وزیر آباد پولیس نے بغیر کسی وجہ کے انہیں گرفتار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں