نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، نیا اضافہ 50 یونٹ تک کے غریب صارفین پر بھی لاگو ہو گا

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر کے نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔حکومت نے ایک روپے

95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔فیصلے سے عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، کون کون سے وکلاء اب تک پکڑے گئے؟ اسلام آباد(آئی این پی )پولیس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر دھاوابولنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامز دسیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن حافظ لیاقت منظور کمبوہ اور ایڈووکیٹ سردار نجم عباس کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سی آئی اے پولیس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیمبر پر دھاوابولنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میںایف ایٹ کچہری سے سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن حافظ لیاقت منظور کمبوہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ایڈووکیٹ سردار نجم عباس کو بھی ایف ایٹ کچہری سے گرفتارکیاگیا ہے ۔گرفتار وکیل تھانہ مارگلہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں نامزد ہیں ۔ دوسری جانب وکلاء نے

سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی ادارے کے منتخب قیادت کو اس کے ادارے سے گرفتار کر نا ادارے کی توہین ہے ۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلا کو کو ہراساں کرنا بند کیا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close