کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے،
امیدواروں کے ناموں کی منظوری سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی آئندہ مدت کیلئے شیری رحمن، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جنرل نشست کیلئے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کو بھی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے نامزد امیدواروں کو وزیراعلی ہاؤس سندھ طلب کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں