ن لیگ کو آزاد کشمیر سے بڑا جھٹکا، سابق وزیراعظم اور بانی رہنما نےساتھ چھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن)کا آزاد کشمیر الیکشن سے قبل بہت بڑا نقصان ہو گیا ، اہم ترین رہنما نے برسوں بعد راہیں جدا کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات کو ن لیگ کا بانی رہنما کی حیثیت حاصل تھی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینئر رہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے ن لیگ لیگ سے

کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئ ے آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ سکندر حیات کو آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ نامزد مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ ریاستی کی بحال کیلئے مسلم کانفرنس کو مضبوط ہونا ضروری ہو چکا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ایک وکٹ گرادی تھی ۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے اندر بزرگ اور سینئر سیاست دان سابق صدر اور دو مرتبہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہنے والے سردار سکندر حیات خان کی عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد آزاد کشمیرکے سیاسی حالات نے ایک نیا رخ اختیار کر لیاتھا اور سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں کہ سردار سکندر حیات آزاد کشمیر کے اندر ایک کامیاب سیاسی دور رہا ہے اگر سردار سکندر حیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو پھر آزاد کشمیر میں ہلچل مچ جائے گی لیکن ان کے بیٹے وزیر حکومت سردار فاروق سکندر نے اس بات کی تردید کی ہے کے انکے والد پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کے ابھی تک آزاد کشمیر کے اندر کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی سردار سکندر حیات کے شامل ہونے سے پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے اندر پوزیشن میں آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close