کے ٹو پر سب سے بڑے سرآپریشن کی تیاری محمد علی سدپارہ کے آخری مقام کی نشاندہی کر لی گئی

اسکردو (پی این آئی ) سیٹلائٹ تصاویر سے علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی ہوگئی ، جس کے بعد کے ٹو پر آج سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کیلئے کے ٹو پر سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن آج ہورہاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں،

تصاویرمیں علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی کی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویرمیں اس مقام کی نشاندہی کی گئی ، جہاں جی پی ایس بندہوئے تاہم سیٹلائٹ تصاویرحکومت پاکستان تک پہنچادی گئیں، ایف ایل آرمشن میں ان تصاویرسے مدد لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں ساجدسدپارہ سےبھی رہنمائی لے رہے ہیں۔خیال رہے محمدعلی سدپارہ اور ٹیم جمعے کے دن سےلاپتہ ہے، پاک فوج کی مدد سے زمینی آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث فضائی اورزمینی سرچنگ معطل کردی گئی تھی، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی ٹیم کی مدد سے ڈیٹھ زون تک پہنچنا تھا۔یاد رہے ساجدعلی سدپارہ نے گفتگو میں کہا تھا کہ محمدعلی سدپارہ کےلیےجاری سرچ آپریشن سےمطمئن ہیں، چاردن سے محمد علی سدپارہ لاپتہ ہیں، 8200میٹرپرہم سب علی سدپارہ کے ساتھ تھے، خدشہ ہےکہ علی سدپارہ کواترتےہوئےکوئی حادثہ پیش آیا۔محمدعلی سدپارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جب ہم وہاں سےنکلےتودرجہ حرارت منفی62ڈگری سینٹی گریڈتھا، محمدعلی سدپارہ اس وقت بوٹل نیک سےکے ٹو سرکرنے جارہےتھے، امیدہےکہ انہوں نےکے ٹوسر کرلی ہوگی، حادثہ عموماًچوٹی سے اترتےہوئے ہوتا ہے،مجھے بھی ایساہی لگ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close