امریکا میں انتہائی خوفناک حادثہ ، 130سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 130 سے زائد گاڑیاں ٹکرانے کا واقعہ بارش اور طوفان کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا،

حادثے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں کاریں اور ٹرک ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرائے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کے باعث کچھ لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے تھے جنہیں باہر نکالنے کے لیے گاڑیوں کو کاٹنا پڑا۔ 36 افراد شدید زخمی تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کئی افراد کو وہیں مرہم پٹی کر کے فارغ کر دیا گیا تھا۔حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close