مذاکرات کامیاب، سرکاری ملازمین کے نمائندے اور حکومتی کمیٹی تنخواہوں میں اضافے پر متفق، شیخ رشید کا گرفتار ملازمین کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہو گئے،سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات میں تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے

اسلام آباد انتظامیہ کو گرفتار کئے گئے تمام ملازمین کو فی الفور رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ، ذرائع کے مطابق جمعرات کو سرکاری ملازمین کی جانب سے ڈی چوک میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر کئے جانے والے احتجاج پر سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات ہو ئے ،مذاکرات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حکومتی نما ئندگی کی جبکہ سرکاری ملازمین کی نما ئندگی آل گورنمنٹ ایمپلایز الائینس کے چیرمین رحمان باجوہ نے کی،مذاکرات میں صوبائی ملازمین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، مذاکرات کی کامیابی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد انتظامیہ کو فی الفور گرفتار کئے گئے احتجاجی ملازمین کو رہا کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ مذاکرات کے دوران طے کئے جانے والے نکات کا اعلان جلد متوقع ہے۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ میں اسد قیصر اور پرویزخٹک کا گروپ ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق مزیدتہلکہ خیز انکشافات لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسد قیصراور پرویز خٹک کے بغیر پیسوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کے وزراء کہتے ہیں کہ اسد قیصر اور پرویزخٹک پیسے لینے دینے میں ملوث تھے، کیونکہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں سمجھوتہ تھا کہ پی ٹی آئی

اور پیپلزپارٹی ساتھ ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں اور خریدوفروخت کی ویڈیو کا کھیل چل پڑا ہے،اس میں اسد قیصر اور پرویزخٹک کا نام آرہا ہے۔خیبرپختونخواہ میں اسد قیصر اور پرویزخٹک کا گروپ ہے ، ان کے اپنے وزیرکہتے ہیں کہ اسد قیصر اور پرویزخٹک کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہی لوگ تھے جو پیسے لینے دینے میں ملوث تھے، سینیٹ الیکشن 2018ء میں ہمارا سمجھوتہ تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ساتھ ہیں، کیونکہ اس وقت پیپلزپارٹی نے ہی بلوچستان حکومت گرائی تھی، بعد میں بلوچستان عوامی پارٹی بنی تھی۔دوسری جانب ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ ویڈیو میں دیکھائی جانے والی جگہ اسپیکر ہاؤس پشاور نہیں ہے. اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ساری پارٹی کا فیصلہ تھا ان ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے. واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ آج نہیں کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے

عوض سینیٹ کی سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی ہے اور مجھ سے براہ راست اور ان ڈائریکٹ سینیٹ نشست بیچنے کیلئے رابطے کیے گئے. عمران خان نے کہا کہ مجھے5 سال پہلے سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر آئی تھی اور مجھے ایک آدمی نے آفر نہیں کی، کئی لوگوں نے آفر بھجوائیں ان کا کہنا تھا کہ صرف مجھے نہیں میرے اور لوگوں کو جو میرے پارلیمنٹری بورڈ میں ہیں ان کو بھی لوگ پیسے آفر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں