اسلام آباد(پی این آئی)عالمی بنک پاکستان کے لیے آ ئندہ پانچ برس کی نئی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2022-2026کے تحت پانچ اہم شعبوں تعلیم ، صحت، ماحولیاتی بہتری ، گورننس اور معاشی استحکام میں معاونت کرے گااور اس فریم ورک کے تحت اربوں ڈالر کے
منصوبوں کی رواں برس مئی جون میں عالمی بینک کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں منظوری دی جائیگی ،روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق آئندہ پانچ سال کی پارٹنر شپ فریم ورک میں پاکستان میں سماجی شعبہ کو ترجیح دی جائیگی اور پانچ شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی ان میں لڑکیوں اور لڑکوں کی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم ، سکولوں تک رسائی اور معیاری تعلیم کی فراہمی ، نشوونما میں کمی پر قابو پانے کے پروگرام کے تحت پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات میں کمی اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے پروگرام ، گرین اور کلین پاکستان پروگرام کے تحت متبادل توانائی ، پانی کی فراہمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ، آلودگی کے خاتمے اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے پروگرام میں مالی و تکنیکی معاونت کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں