کراچی (این این آئی) بعض بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں جبکہ بیلنس معلوم کرنے پر بھی صارفین کو ادائیگی کرنا ہوگی۔بعض بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں،اس ضمن میں صارفین کا کہنا
ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی ہے،تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں، بینک جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے بعض خدمات پر چارجز کی حد مقرر کی ہوئی ہے، بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں، بشرطیکہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔۔۔۔۔بغیر ویزوں کے آمد سعودی وفد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پرروک لیا گیااسلام آباد (پی این آئی) سعودی وفد کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ سعودی وفد کو ویزہ نہ ہونے پر روکا گیا،سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ائیرپورٹ پہنچ کر آن آرائیو ویزے جاری کروائے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا ہے۔چاروں اراکین سعودی ائیر لائن کیپرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارتخانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ائیرپورٹ پہنچ کر آن
آرائیو ویزے جاری کروائے۔ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلئیرنس کے بعد چاروں اراکین اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں