10فروری کو پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو ملک بھرکے سرکاری ملازمین نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

فیصل آباد (پی این آئی )10فروری کو فیصل آباد سمیت ملک بھرکے لاکھوں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آبادپارلیمنٹ ہاوس کا گھیرائو کریں گے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا اب فرض عین ہو گیا ہے ملازمین اپنا سردی اور کھانے پینے کا سامان ساتھ لے کر جائیںگے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئرنائب صدر چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں کا

کہنا کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اپنے اور اپنے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مرکزی صدر اپیکا پاکستان سید فضل غفار باچہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں حکومت کی ملازمین دشمن پالیسیوں کے خلاف دھرنے میں پنجاب بھربالخصوص فیصل آبادڈویژنل سے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے جس کیلئے بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بارہادفعہ ملازمین سے مذاکرت کرکے ان کے مطالبات کوتسلیم کروانے کی یقین دہانی کروائی لیکن بعدمیں یوٹرن لے لیا۔10فروری سے شروع ہونے والے دھرنے میں پاکستان آزادکشمیرگلگت بلتستان سے بھی ملازمین شریک ہوں گے ،سرکاری ملازمین کی تمام تنظیمیں آل پاکستان ایمپلائز گرینڈالائنس کے تحت دھرنادیں گے جس میں تمام تنظیموں کے کارکنان جو سرکاری ملازمین ہیں حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فضل غفارباچا،محمدسلطان مجددی اوردیگرتنظیموںکے قائدین اس دھرنے اوراحتجاج کی قیادت کریں ،پنجاب بھرمیں ملازمین کی دھرنے میں شرکت کیلئے تیاریاں جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیادپران سے تیاریوںکے حوالہ سے جائزہ بھی لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے اس دفعہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنااس وقت تک جاری رہے گا جب تک عمران حکومت ملازمین کو ان کا جائز حق دینے کااعلان نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close