14 ارب کی تازہ گندم ان کے چوہے کھا جاتے ہیں، شہریوں کو مضر صحت گندم زبردستی کھلائی جارہی ہے ؟ حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر مال کھانا چاہتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر مال پانی کھانا چاہتا ہے بھلے اس کے لئے لوگوں کی

جانوں سے ہی نہ کھیلنا پڑ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام خصوصا کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گندم زبردستی کھلائی جا رہی ہے۔ان کے چوہے 14 ارب کی تازہ گندم کھا جاتے ہیں اور عوام کے لئیے ناقص گندم فراہم کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ 2020 میں پاکستان کے رینک میں 3 درجہ بہتری آئی ہے۔اپنے ایک بیان معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل نے کہاکہ پاکستان کے رینک میں 3درجہ بہتری 2019 کے مقابلے میں آئی جبکہ سال 2018 کی رپورٹ کے مقابلے میں 7 درجہ بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ اس سال پوری دنیا میں صرف 38 ممالک کے اسکور میں بہتری آئی ہے، پاکستان بہتر اسکور والے ممالک میں سے ایک ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ فیملی لمیٹڈ پارٹیاں وزارتیں اور عہدے اپنے ٹبر میں بانٹ کر لوٹ مار کے لیے فیصلے بند کمروں میں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں پاکستان کا اسکور 4.31 اور رینک 105 ہے، 2019 میں پاکستان کا اسکور 4.25 اور رینک 108 تھا اور 2018 میں پاکستان کا اسکور 4.17 اور رینک 112 تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں