مریم نوازشریف کی بڑوں سے ملاقات کے بعد سیاست بدل گئی،پی ڈی ایم کے برخچے اڑ نے کا انکشاف کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)سینئر تجزیہ کار ہارون ا لرشید نے کہا ہے مریم نواز کی بڑوں سے ملاقات ہوئی ہے ،شاہد خاقان عباسی بھی ساتھ تھے ۔ن لیگ کے اور لوگوں کا بھی رابطہ ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا زرداری صاحب سے بھی رابطہ ہے ،یہ ناممکن نہیں کہ سینٹ الیکشن میں اور اس قانون کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں مفاہمت ہوجائے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی شیریں رحمان سے کس لئے ملے ،وہ چیئرمین سینٹ رہناچاہتے ہیں۔اگر پیپلز پارٹی سے انڈر سٹینڈنگ ہوجائے تو کچھ امن ہوجائے گا۔اگر انڈر سٹینڈنگ ہوگئی تو پی ڈی ایم کے پرخچے اڑ جائیں گے ۔پی ڈی ایم کی پرسوں کی ملاقات کے بعد سیاست بدل گئی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن پارٹیز میں فاصلہ کم ہوا ہے ۔ میرے ذرائع کہتے ہیں پانامہ سے پہلے شریف خاندان کی 800ملین کی انویسٹمنٹ تھی۔اب ظاہر ہے زیادہ ہوگئی ہوگی۔ امید ہے بلدیاتی الیکشن وقت پر ہونگے ۔ن لیگ بلدیاتی الیکشن میں سنٹر ل پنجاب میں صفایا کردے گی۔جنوبی اور شمالی پنجاب میں ممکن ہے تحرکی انصاف جیت جائے ۔اسی لئے تو انہوں نے قانون میں ترمیم کی ہے ۔خیبرپختونخوا والا بلدیاتی نظام پنجاب میں نہیں آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close