اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ملک میں ہنگامہ برپا کر دینے والی دستایزات موجود ہیں لیکن کچھ مجبوریوں کی وجہ سے وہ خاموش ہیں۔تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن دونوں کے لیے سب اچھا نہیں ہے۔عمران خان کے پاس ایسی ٹھوس دستاویزات موجود ہیں۔اگر وہ منظرعام پر
لے آئے تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو جائے گا لیکن مجبوریوں کی وجہ سے وہ انہیں سامنے نہیں لا سکتے۔اس طرح اپویشن کے معاملات کس کے ساتھ چل رہے ہیں وہ بھی نہیں بول سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پچھلے دنوں ہلکا سا اشارہ دیتے ہوئے دو ملکوں کا ذکر کیا لیکن کہا میں ان کا نام نہیں بتا سکتا۔ہمیں دعا کرنی چاہئے پاکستان میں نظام صحیح طرح چلتا رہے۔نظام کو اندر سے ہی نہیں پاکستان کے باہر سے بھی خطرات ہیں۔دریں اثناحامد میر نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کے ذریعے شکایات سننے پر عتراض اٹھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کام نواز شریف نے شروع کیا تھا وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ کوئی نیا کام کریں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بہت سے لوگ وزیراعظم کو کال ملاتے رہے حالانکہ یہ کا لیں شام چار بجے کرنا تھیں۔ ان کا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ٹیلی فون کالوں کا یہ پروگرام ریکارڈڈ تھا ٹیلی فون کا لیں سننے کی روایت نواز شریف نے ڈالی تھی عمران خان کو چاہئے کہ کوئی نیا کام کریں اورعوام کی لائیو کال سنا کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں