ایف نائن پارک اور اسلام آباد کلب کی اجازت تو نہ ملی لیکن اب کون سی قیمتی جگہ گروی رکھنے کی ٹھان لی؟وزارت خزانہ کانیا منصوبہ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایف نائن پارک اور اسلام آباد کلب کی بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے کے عوض سکوک بانڈز کے اجرا کی سمری تیار کرلی گئی، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابقF9 پارک ، اسلام آباد کلب کی تجویز مستردہونے کے بعد وزارت خزانہ ایکسپریس وے گروی رکھنے کی سفارش کریگی۔ایک اعلی حکومتی ذریعے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں

جب ایف نائن پارک کی تجویز مسترد ہوئی تو اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی تجویز سامنے آئی لیکن بعد ازاں وزارت خزانہ سکوک بانڈ کے لیے جو نئی سمری پیش کرے گی اس میں اسلام آباد ایکسپریس وے گروی رکھنے کی سفارش کی جائے گی۔28 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایکسپریس وے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان رابطہ سڑک ہے جوکہ زیرو پوائنٹ سے شروع ہو کر روات ٹی چوک تک طویل ہے جہاں سے یہ جی ٹی روڈ سے منسلک ہو جاتی ہے۔ 2007 میں اسلام آباد ایکسپریں وے پر مزید انٹرچینجز بنانے کا کام شروع کیا گیا جو 2014 تک جاری رہا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں واضح کیاگیاتھا کہ جس بھی اراضی کے عوض سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے وہ علامتی طور پر ہی ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ اراضی یا وہ مقام استعمال نہیں ہو سکے گا۔ زمین کا اصل مالک اپنی مرضی کے مطابق جب چاہے کوئی بھی تبدیلی کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں