کشمالہ کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق چاروں نوجوان دوست اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل اور مہران کار کو ٹکر ماری جس کے

نتیجے میں کار میں موجود چار دوست جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق نوجوانوں کے گھر صف ماتم بچھ گیا ہے۔اہلخانہ صدمے کی حالت میں ہیں اور تاحال یقین نہیں کر پا رہے کہ گھر سے خوشی خوشی گئے ان کے جوان بیٹے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے جہاں موت ان کا انتظار کر رہی تھی۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں کشمالہ طارق بھی موجود تھیں۔پولیس کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔تاحال کشمالہ طارق کی جانب سے اس تمام معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ،یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی شادی کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک بزنس مین وقاص خان کے ساتھ ہوئی تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close