کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی گاڑیوں نے 4 افرادکو کچل ڈالا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے کار اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ

سیکٹر جی الیون کے سگنل پر کشمالہ طارق کے پروٹول میں شامل گاڑیوں نے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا جبکہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کشمالہ طارق نے حال ہی میں شادی کی تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close