پی پی اور ن لیگ کے بعد مسلم کانفرنس کو دھچکا، کپتان کے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ،آزاد کشمیر کا سینئر ترین سیاستدان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

مظفرآباد(پی این آئی )آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت اور پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کی کلیدی شخصیت

چوہدری رشید بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان چوہدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود رہے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی قد آور سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن، مفاد اور فتنہ گری کی سیاست کو کہیں پناہ میسر نہیں آئے گی، وزیراعظم کی شکل میں اہل کشمیر کو متحرک سفیر اور قائد میسر ہے، عالمی فورمز پر وزیراعظم کی تقاریر سے خودارادیت کو نئی اٹھان میسر آئی۔سیف اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں واضح اکثریت سے مستحکم حکومت قائم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close