لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر ایس او پیز جاری کر دیے ہیں،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے 50فیصد ملازمین گھر سے(ورک فرام ہوم) کریں گے،فوڈ
پوائنٹس ریسٹورانٹ کو رات 10بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکتے ہیں، ریسٹورانٹ،ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں،کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام باہر کھلے ایریا میں ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پارکس تفریحی مقامات شام 6بجے بندکر دیے جائیں گے،شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انتظامات بھی صرف کھلی جگہوں پر کیے جا سکیں گے، کسی بھی تقریب کا انتظام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ 300افراد کے لیے کیا جا سکتا ہے جب کہ بند یا ہالز کے اندر کسی بھی قسم کی پر ہجوم تقریب پر مکمل پابند ی عائد ہو گی،سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوروناسے بچا کے پیش نظر فوڈ پوائنٹس پر انڈور کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔ سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی،ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد اتوار بازار میں پہنچ گئی اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد سستے اتوار بازار میں پہنچ گئی، سبزیوں کی قیمتوں میں
نمایا کمی دیکھی گئی ،ادرک دوسو اڑسٹھ لال مرچ ایک سونوے شملہ مرچ نوے ،ٹماٹر چالیس روپے کلو فروخت ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق موسمی سبزیوں کی زیادہ پیداوار کے باعث سستے اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتیں نیچے آنے پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا،اتوار بازار میں آلو فی پانچ کلو180روپے، پیاز 200 روپے، ادرک 300 روپے سے کم ہوکر 268 روپے کلو جبکہ لہسن دوسو بیس روپے کلو تک فروخت ہوا سرسوں کا ساگ پالک گوبھی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں پندرہ روپے سے لیکر پچاس روپے کلو تک دیکھنے کو ملیں ۔شہریوں کے مطابق کئی ماہ بعد اتواربازار میں سبزیوں کی قیمتیں کچھ کم ہونے سے سکون ملاہے اگر حکومت اشیاخوردو نوش کی قیمتوں کو کنڑول کرلے تو یہ عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف ہوگا ۔شہریوں نے بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوئی جس سے مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے،اڑھائی سالوں میں عوام کو صرف وعدوں اور دعوئوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں