سنا تھا کہ آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟؟؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لیے، وفاقی وزیر کاپی ڈی ایم پر طنز

اسلام آباد ( پی این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے ، جو استعفے مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئیے؟۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری اپنے پیغام میںاسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے ، چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟؟؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئے۔‎ ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفای وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کی صورت میں کمی واقع ہورہی ہے، رواں سال جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close