پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لیے چین پہنچ گیا، واپسی کب ہو گی؟ کتنی خوارکیں لائے گا؟

راولپنڈی/بیجنگ(این این آئی)پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لیے نور خان ایئر بیس سے چین پہنچ گیا ،(آج)واپس اسلام آباد پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی طیارہ یکم فروری کو کورونا ویکسین کی لیکر واپس اسلام آباد پہنچے گا،پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں لائی

جائیں گی،خصوصی طیارہ چین کے دارلحکومت بیجنگ سے کورونا ویکسین لائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بڑے سائز کا ہونے کی وجہ سے ایئر فورس کا طیارہ روانہ ہوا۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر الیکشن 2021،حلقہ 6 اور 7 جہلم ویلی میں ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ امید وارلانے کا فیصلہ چناری (آن لائن )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کاحلقہ 7 جہلم ویلی اور صاحبزادہ اشفاق ظفر کاحلقہ 6 جہلم ویلی سے آئندہ عام انتخابات میں حکمران جماعت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی کوشش ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کسی بھی صورت میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہوں ایسی صورت میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ حلقہ چھ ہٹیاں بالا،جہلم ویلی سے اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان حلقہ سات لیپاء سے الیکشن میں حصہ لیں گے راجہ فاروق حیدر خان جنہیں حلقہ چھ جہلم ویلی سے ن لیگی کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے وہ حلقہ سات سے مشترکہ امیدوار کے طور پر باآسانی

الیکشن جیت سکتے ہیں جبکہ صاحبزادہ اشفاق ظفر پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے مکمل تعاون سے الیکشن میں واضع طور پر حلقہ چھ سے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور اس صورت میں پی ٹی آئی امیدوار تیسرے نمبر پر ہو گاپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق مرکزی صدر صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کے فرزند صاحبزادہ اشفاق ظفر موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں گذشتہ کئی ماہ سے انکی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں سامنے آنے کے باوجود وہ تردید کرتے اور یہ موقف اختیار کرتے رہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں ہی رہیں گے لیکن موجودہ صورتحال میں انکے پیپلز پارٹی ٹکٹ پرحلقہ چھ میں فاروق حیدر سے مقابلہ میں جیتنے کے کم امکانات ہیں وہ اسمبلی میں اسی صورت میں پہنچ سکتے ہیں یا تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں یا پھر وہ حلقہ چھ سے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہو اگر وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں تو فاروق حیدر انھیں چوتھی مرتبہ شکست دے دیں گے پی ٹی آئی کا حلقہ چھ میں کوئی بھی مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں وہ تیسرے نمبر پر دکھائی دے رہی ہے اب آنے والے چند ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن میں حلقہ چھ اور حلقہ سات جہلم ویلی میں بڑے بڑے اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں اشفاق ظفر کی میڈیا میں پی ٹی آئی

میں شمولیت کے حوالہ سے چلنے والے خبروں پر ان کے ساتھ چلنے والے ہزاروں لوگ بھی شدید بے چینی میں مبتلا ہیں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ اشفاق ظفر کو جلد اپنے اور اپنے حمایتوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے تانکہ انتخابی مہم کا جلد سے جلد آغاز کیا جائے لیکن اشفاق ظفر اس وقت گو مگو کی صورتحال کا شکار ہوکر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں جس کے باعث ضلع جہلم ویلی کی سیاست میں آئے روز نئی بحث جنم لے رہی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close