تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے حتمی اعلان کر دیا

سکھر ( آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے،کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا، ابھی احتساب ہونا باقی ہے، وزیراعظم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تاریخی اور

قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کراچی، ٹھٹھہ ، حیدرآباد، رانی کوٹ اور خیرپور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد2 روزہ دورہ پر سکھر پہنچے۔جہاںانہوں نے سکھر میں سندھ کے تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا ساہیوال تقریب میں کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، لوگوں اس کا غلط مطلب نکالنے کی کوشش نہ کریں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں،سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے پرائمری اور میڈل اور یونیورسٹیز کا آغازہورہا ہے،ساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی ہے، وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے۔اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کو مریم نواز سے خوفزدہ قرار دے دیا گیا اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مریم نواز شریف سے خوفزدہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ ووٹ چور وزیراعظم عوام کی لیڈر مریم نواز شریف سے گھبرائے ہوئے ہے ،خود کو وزیراعظم سمجھنے والا سلیکٹڈد مریم نواز سے خوفزدہ ہے کیونکہ خود کو پتہ ہے کہ سلیکٹڈ ہیں ،خود کو وزیراعظم سمجھنے والا 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے غیر قانونی پیسہ منگواتے پکڑا گیا ہے ،ووٹ چوری سے ملک پر قبضہ کرنے والے عمران صاحب سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ ہیں ، نئے پاکستان میں عمران صاحب کا غیر قانونی گھر قانونی ہو جاتا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے کمیشن کھاتے پکڑا گیا ہے ،ڈالر، آٹا، چینی، دوائی چور مافیا کے پشت پناہ اور سہولت کار عمران صاحب ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف سے کچھ پوچھنے سے پہلے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بنی گالہ کا گھر قانون میں تبدیلی سے ریگولرائز کرایا، اس کا جواب دیں،عمران صاحب کی سرپرستی میں آٹا، چینی، دوائی، ایل این جی چوروں اور کمشن خوروں نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے،عمران صاحب دائیں بائیں دیکھیں قبضہ مافیا، آٹا چینی بجلی گیس سمیت ہر ورائٹی کے چور نظر آجائیں گے، مریم نواز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عمران صاحب اپنی شکل آئینے میں دیکھیں۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close