موسم گرما کی چھٹیاں اور امتحانات وفاقی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے

جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کاابہام دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال رواں سال اگست میں ہی شروع ہوگا۔اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر صارفین کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ سوالات پوچھنے والوں میں ٹیچرز اور طلبہ بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نئی تعلیمی پالیسی بتاتے ہوئے کہا کہ نجی سکولز کوئی بھی کتاب استعمال کرنے میں آزاد ہونگے،کتاب کی تیاری سنگل نیشنل کریکلم کے اندر اندر ہونی چاہیے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close