اسلام آباد (پی این آئی )آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی “سوکر ٹریڈنگ” نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی دنیا کے
مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ طویل مدت کے ادھارپر تیل و گیس فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی قسم کا غیر ضروری دبائو نہیں ڈالا جائے گا تاہم پاکستان کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو گا وہ مکمل طور پر ایک تجارتی معاہدہ ہو گا۔کمپنی نے سات جنوری کو پاکستان کے ساتھ ایل این جی کارگو فروخت کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا اور اس کے لئے سوکر ٹریڈنگ نے تین لاکھ ڈالر کی ایک پرفارمنس گارنٹی بھی جمع کرائی تھی۔ اینوک کے انکار کے بعد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ٹینڈر میں شامل دیگر کمپنیوں سے رابطہ کیا اور سوکر نے پاکستان کو ادھار پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں